loader

گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں اسموگ کے باعث آج چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری۔

  • Created by: editor
  • Published on: 22 Nov, 2019
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

حکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسموگ کے پیش نظر کل سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔جس کے بعد آج لاہور ،فیصل آباد گوجرانوالہ میں اسکو لزبند رہیں گے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں جمعرات کو ایئرانڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج لاہور میں شدید اسموگ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے، پچھلے کچھ دنوں سے اس میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ گلبرگ میں ائیرکوالٹی انڈیکس 651 ، پنجاب اسمبلی کے آس پاس کے علاقوں میں646 ، اپر مال 458 ، سندر انڈسٹریز میں 437 ، زینت بلاک نے 414 ، اور عسکری ہائٹس میں 337 ریکارڈ کیا گیا۔ صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ، بڑھتی ٹریفک اور درختوں میں کمی فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ یہ پھیپھڑوں، ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی بیماریوںسمیت مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین صحت نے لوگوں کو خاص طور پر بچوں اور ضعیف افراد کو گھر کے اندر رہنے اور زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔  

Related Posts