loader

علی رحمان نے وائرل ویڈیو کی حقیقت بیان کر دی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 25 Nov, 2019
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

وہ ایک ریسٹورنٹ کے کاؤنٹر پر موجود شخص سے کسی بات پر الجھ رہے ہیں، ایک موقع پر علی رحمان یہ کہتے بھی سنے گئے کہ "کیا تم مجھے جانتے ہو؟، کیا تم نے کبھی مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے؟"۔ جس کے جواب میں کاؤنٹر پر موجود شخص انہیں کہتا ہے کہ ’’سر آپ ناراض نہ ہوں، سر میں آپ سے مذاق نہیں کر رہا‘‘۔ علی رحمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو سوشل سماجی تجربے کے طور پر پوسٹ کی گئی تھی، جس کا مقصد اسے وائرل کرنا اور لوگوں کا رد عمل دیکھنا تھا۔اداکار کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، لوگوں نے علی رحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں مختلف مشورے بھی دیئے تھے ۔

Related Posts