loader

اداکارہ نادیہ جمیل کی شوبز میں واپسی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 26 Nov, 2019
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

داکارہ نادیہ جمیل نے ڈرامہ سیریل ‘‘دمسئہ ’’ سے چھوٹی سکرین پر واپسی اختیار کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجف بلگرامی کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ‘‘دمسئہ’’ کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈرامہ بچوں کی سمگلنگ پر مبنی ہے جسے اسما نبیل نے لکھا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نادیہ جمیل، شہود علوی، سلیم میراج اور چائلڈ آرٹسٹ ایمان خان شامل ہیں، ڈرامہ کے پروڈیوسر وجاہت رؤف ہیں۔ یاد رہے کہ نادیہ جمیل پاکستان ٹیلی وژن سمیت نجی پروڈکشنز کے تحت بننے والے متعدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، کچھ عرصہ سے وہ شوبز انڈسٹری سے دور تھیں تاہم اب انہوں نے کم بیک کیا ہے۔

 

Related Posts