loader

بابر علی کا دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان۔

  • Created by: editor
  • Published on: 27 Nov, 2019
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

طویل وقفے کے بعد دوبارہ بڑی سکرین پر انٹری کی تیاریوں میں مصروف بابر علی نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،دوباری فلموں میں واپسی پر بیحد خوش ہوں اور کوشش ہو گی کہ میرے پرستاروں کے ذہن میں میری اداکاری کا جو تصور ہے وہ بر قرار رہے ۔ ایک انٹر ویو میں بابر علی نے کہا کہ جب مجھے فلم کا اسکرپٹ دکھایا گیا تو مجھے محسوس ہوا کہ اس میں میرے لئے منتخب کئے گئے کردار میں بڑا مارجن ہے اس لئے میں نے اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔ یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں کئی سالوں بعد ایک منفرد موضوع کی فلم کے ساتھ واپس آرہا ہو ں اور قوی امید ہے کہ اس کی کہانی دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی رومانس، مجبوریوں، ذہنی اضطراب، رشتوں اور قربانیوں کے گرد گھومتی ہے اور خالصتاً پاکستانی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ جوں جوں وقت گزرتا ہے اس کے کام میں مزید نکھار اور پختگی آتی ہے ، میں اپنے پرستاروں کو نئے جوش و ولوے کے ساتھ نظر آئوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر علی کی آنے والی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’بے تابیاں‘ کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔’’بے تابیاں‘‘کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی کے مطابق فلم کی کہانی رومانس، مجبوریوں، ذہنی اضطراب، رشتوں اور قربانیوں کے گرد گھومتی ہے اور فلم پاکستانی خاندانوں کی کہانیوں کی عکاسی کرتی ہے۔فلم کی کہانی بابر علی، ان کی جواں سالہ بیٹی اور بابر علی سے محبت کرنے والی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم کی کہانی میں کئی ڈرامائی موڑ آتے ہیں اور کہانی انتہائی جذباتی بن جاتی ہے 

Related Posts