loader

نوجوان ملک کے قیمتی اثاثہ ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے : وزیر اعظم

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Nov, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کے بیش قیمت اثاثہ ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ نوجوانوں کے اس ٹیلنٹ کو مثبت طریقے سے برؤے کار لایا جائے لہٰذا حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں معاشی عمل کوتیزکرنے اورپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ و نجی شعبے کی شراکت داری سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کے تعاون سے مختلف حکمت عملی اور رائج طریقہ کار سے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے جہاں معاشی عمل تیز ہوتا ہے وہاں نوکریوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں تاہم حکومت کے محدود وسائل کی وجہ سے بعض اہم ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکتا۔ اس امرکو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے اور نجی شعبے کی شراکت داری میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے ،وزیرِ اعظم نے وزرا اورصوبائی چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں۔ جہاں محض سہولت کاری، قوانین کو آسان بنا کریاکم مالی وسائل لگا کر ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کیا جا سکتا ہے۔ 

Related Posts