loader

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ لاہور کا دورہ کریں گے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Nov, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعظم نے اپنے زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں قانونی ٹیم نے ترجمانوں کو عدالتی فیصلے اور کارروائی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں عدلیہ کے کردار کی تعریف بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے۔ عدالت نے آئندہ کے لیے بھی رہنمائی کی۔ پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے۔ عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کے لیے قانون سازی ہوگی۔ اس فیصلے سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی۔ اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ قانونی ٹیم پر تحفظات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔ جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ قانونی ٹیم نے عدالت عظمیٰ کو مطمئن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عدالتی فیصلہ قانونی ٹیم کی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ہفتے کو لاہور جا رہا ہوں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔ ارکان نے رائے دی کہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا جواز نہیں تھا۔ 

Related Posts