loader

ڈیوڈ وارنر ٹرپل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Nov, 2019
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہفتے کے روز اپنے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنا ڈالی،پاکستان کی جانب سے خراب باؤلنگ ،رنز کا پہاڑ بنانے میں ان کے لئے کافی مددگار ثابت ہوئی۔33 سالہ وارنر کیرئیر کا 81 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں ،انہوں نے ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز 166 رنز سے کیا تھا اور انہیں ٹرپل سنچری بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا ۔ وارنر نے 389 گیندوں پر 300رنز بنالیے ۔ ڈیوڈ وارنر ٹرپل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ 

Related Posts