loader

کرکٹر حسن علی کی بھارتی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد۔

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Nov, 2019
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ خان پاکستان پہنچ گئی، گھر پہنچنے پر پھولوں کی پتیوں کا ریڈ کارپٹ بچھا کر سامعیہ خان کا استقبال کیا گیا۔ قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی 20 اگست کو بھارتی دوشیزہ سامعیہ خاں سے دبئ میں نکاح ہوا تھا، شادی کے بعد پہلی بار سامعیہ خان پاکستان گزشتہ رات بزریعہ نجی ائیر لائن دبئی سی سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچی۔ کرکٹر حسن علی سامعیہ خان کو سیالکوٹ ائرپورٹ سے لیکر اپنے گھر واپڈا ٹائون پہنچے تو اہلخانہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سامعیہ کا استقبال کیا، گھر کے گیٹ سے لے کر بیڈ روم تک پھولوں کی پتیوں سے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تھا، جسے دیکھ کر سامعہ حیران اور بہت خوش تھیں۔ سامعیہ خان نے اہل خانہ کیساتھ رات کا کھانا کھایا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سامعیہ خان 5 روز تک پاکستان میں رکے گئیں۔ 

Related Posts