loader

شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 02 Dec, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

کولمبو ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں یہاں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان کی طرف سے نئے قیادت کے نام خصوصی خط لیکر سری لنکا پہنچا ہوں، پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ مضبوط مراسم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور پر ایک دوسرے کی ہمیشہ معاونت کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سری لنکا کے نو منتخب صدر اور نئے وزیر اعظم مقرر کئے گئے۔ دونوں شخصیات کے ساتھ ہماری گہری شناسائی ہے اور دونوں پاکستان کے دوست ہیں ۔ موجودہ وزیر اعظم سری لنکا گذشتہ دو ادوار میں سری لنکا کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے ادوار میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تعلقات بہت مستحکم ہوئے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے سے مستفید ہونے کے بہترین مواقع موجود ہیں، میں انشاءاللہ کل سری لنکا کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا۔ 

Related Posts