loader

دسمبر میں نا اہل حکومت کا خاتمہ، پلان سی پرعملدرآمد۔ مولانافضل الرحمان

  • Created by: editor
  • Published on: 02 Dec, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

جمیعت علماء اسلام(ف) نے 8 دسمبر کو پلان سی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پشاور میں آزادی مارچ کے تحت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے توسخت فیصلے کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ آور وسطیٰ اضلاع نوشہرہ صوابی مردان پشاور چارسدہ مہمند خیبر باجوڑ ایف آر پشاور اور کوہاٹ کے امراء و نظماء کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اضلاع میں جاری آذادی مارچ کی تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 8دسمبر کو پشاور میں آزادی مارچ کے پلان سی کے تحت بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے 8 دسمبر کے احتجاجی مظاہرہ کے کے لیے انتظامی مالیاتی اور میڈیا کمیٹیاں قائم کردی گئیں مظاہرے کی سیکورٹی صوبائی سالار کی سربراہی میں وسطی اضلاع کے رضاکار وں کو سونپ دی گئی اجلاس سے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج پوری قوم اضطراب آور بے چینی کا شکار ہے جمعیت علمائے اسلام کی قیادت نے 22 کروڑ عوام کی قیادت اور رہنمائی کا حق ادا کرتے ہوئے ملک کی تاریخ کا منتظم ترین مارچ کرکے حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر جس تحریک کا آغاز کیا تھا اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہیگی انہوں ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کی سردمہری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک اس حوالے سے اپنا اسلامی فریضہ ادا کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔ اجلاس میں کمر توڑ مہنگائی آئے روز اشیائے ضرورت کے نرخوں میں اضافے اور وزراء کے بے تکے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وزراء عوام کا مذاق اٴْڑانے کی بجائے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔ مزید برآں جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے زیادہ تشویشناک اور خطرناک صورتحال ملکی معیشت کی ہے۔ 

Related Posts