loader

گوگل اسسٹنٹ سے اب کسی بھی زبان میں بات کرنا بہت آسان۔

  • Created by: editor
  • Published on: 13 Dec, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

اب کوئی میسجنگ یا چیٹنگ ایپ ہو یا روزمرہ کی زندگی، آپ کو بات چیت کے دوران دوسرے کی زبان نہ بھی آتی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آپ کو بس گوگل کے اس بہترین فیچر کو استعمال کرنا ہوگا۔درحقیقت گوگل کے اس فیچر کی بدولت بیشتر افراد تو کوئی دوسری زبان سیکھنے کی زحمت ہی نہیں کریں گے کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں مدد کے لیے گوگل ہے نا۔گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں انٹرپریٹر موڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آپ کے فون میں رئیل ٹائم میں زبانوں کا ترجمہ کرے گا۔یہ بہترین فیچر آج سے لوگوں کے لیے متعارف ہونا شروع ہوا ہے جو بالکل نیا بھی نہیں کیونکہ یہ گوگل نیسٹ ہب میں پہلے رواں سال جنوری میں متعارف ہوا تھا۔اسی طرح گوگل ہوم اور گوگل ہوم منی میں بھی یہ موجود ہے مگر یہ ایسی ڈیوائسز ہیں جو ہر ملک میں دستیاب نہیں تو اب کمپنی نے اسے اسمارٹ فونز کا حصہ بنادیا ہے۔اور اب کسی زبان کا ترجمہ کرنے کے لیے کوئی اور ایپ ڈان لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوگل اسسٹنٹ ایپ میں اس موڈ کو شامل کردیا گیا ہے۔بس آپ کو یہ کہنا ہے کہ ہے گوگل بی مائی اسپینش ٹرانسلیٹر یا ہے گوگل ہیپ می اسپیک رشین اور پھر بات شروع کردیں۔آپ اور جس سے آپ بات کررہے ہوں گے، وہ فون میں اس ترجمے کو دیکھ اور سن سکیں گے۔ 

Related Posts