loader

شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Dec, 2019
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

لیجنڈی اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزاے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوٹ کرتے رہتے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر تو شیئر کی گئی لیکن 6 ماہ سے انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی۔ حیران کن طور پر شہروز کے خاندان میں ہونے والی حالیہ شادی کی تقریب میں بھی سائرہ دکھائی نہیں دیں اور پچھلے چند ماہ سے دونوں کسی بھی ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی نہ دیے یہاں تک کہ حالیہ ایوارڈ شو میں بھی شہروز جو ہر تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہی دکھائی دیتے تھے، وہ اس تقریب میں اداکارہ صدف کنول کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیے جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ 

Related Posts