loader

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 31 Dec, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می اضافے کی سفارش کر دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

Related Posts