loader

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 03 Jan, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔،لیگ 2020 میں ہی ہو گی، عوا م کو تفصیلات کے بارے میں میڈیا کے ذریعے جلد آگاہ کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر منظور جونیئر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد، نیا سال ہاکی کے لیے بہترین سال ثابت ہوگا۔ نئے سال کا آغاز نئے سرے سے کرنے جا رہے ہیں۔ اس سال ہاکی ٹیم کامیابیوں کی طرف بڑھے گی اورکھویا ہوا مقام حاصل کریں گے۔ جب یہ سال 2020 ختم ہوگا تو ہاکی پر بہترمقام پر ہوگی۔ ہم نے جونیئر چینپئن شپ کروائی جس سے جونیئر لیول پر ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پاکستان نیشنل جونیئرہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر موقع دیا جائے گا۔ جونیئر کھلاڑیوں کو مناسب مواقع نہیں فراہم کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ چارجون کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ڈھاکہ میں جونیئر ہاکی ایشیا کپ کھیلے گی۔ جونیئر ایشیا کپ، جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی رانڈ بھی ہوگا۔ ایشیا کپ میں سے چار ٹیمیں جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سلیکشن کمیٹی کا کام قابل تعریف ہے اور جو ٹیلنٹ نکالا ہے پاکستان ہاکی کی مظبوط بنیاد رکھے گا۔ بارہ جنوری سے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ان لڑکوں میں سے ہم شارٹ لسٹ کریں گیاور لڑکوں کو انٹرنیشنل لیول پر مقابلوں کے لیے تیار کریں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھرکی مشاورت سے جونیر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا۔ دانش کلیم ہیڈ کوچ، ساتھ سابق کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران، مدثر علی خان اور رانا ظہیر بابر ہوں گے۔  

Related Posts