loader

ضمانت پر رہائی کے بعد آج لاہور میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت جاری۔

  • Created by: editor
  • Published on: 04 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

انسداد منشیات عدالت کے بند کمرے میں راناثنااللہ کے کیس کی سماعت جاری ہے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد آج رانا ثنااللہ کی انسداد منشیات عدالت میں پہلی پیشی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ انسداد منشیات عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ہیں، آج ان کی ضمانت پر رہائی کے بعد انسداد منشیات عدالت میں پہلی پیشی ہے۔ اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت لاہور میں جاری ہے، ضمانت پر رہائی کے بعد رانا ثنا اللہ کی انسداد منشیات عدالت میں پہلی پیشی عدالت ہے۔ انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ اور تفتیشی افسر کے موبائل ڈیٹا کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس سے قبل لاہورہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے 24 دسمبرکو راناثنااللہ کی ضمانت منظورکی تھی، جبکہ آج انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن کیس پر سماعت کر رہے ہیں۔ انسداد منشیات عدالت کے بند کمرے میں راناثنااللہ کے کیس کی سماعت جاری اس وقت جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے راناثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزموں کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت ہوچکی ہے،استغاثہ نے شریک ملزموں کی ضمانت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا، رانا ثناء اللہ پر پندرہ کلو ہیروئن رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن ان کا جسمانی ریمانڈ ہی نہیں لیا گیا۔ انسداد منشیات کی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث لاہورہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی مچلکے ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی درخواست منظور کرلی،عدالت کا تحریری حکم ملتے ہی سابق مئیر فیصل آباد رزاق ملک نے رانا ثناء اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے، ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کاعمل مکمل ہونے پرروبکار جاری کردی گئی تھی۔ 

Related Posts