loader

آرمی ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج ہوں گے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 06 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی ایکٹ پر غور کیا جائے گا۔ دونوں ایوانوں کے سیشنز میں آرمی، ائیر فورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم زیرغور آئیں گی اور ان کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا ان کیمرا اجلاس بھی آج دوبارہ ہوگا۔ وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی اراکین کو آرمی ترمیمی ایکٹ پر بریفنگ دیں گے۔ وفاقی کابینہ نے یکم جنوری کو آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔ دوسری جانب سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے آرمی ایکٹ کی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا تھا کہ حکومت کے اقدامات فوج کے ادارے اور قیادت کو متنازع بنا رہے ہیں۔ فوج ملک کا دفاعی ادارہ ہے، اس کے سربراہ غیر متنازع ہیں، اُنہیں متنازع نہیں بنانا چاہتے، سپریم کورٹ نے مدت ملازمت میں توسیع پر سقم دور کرنے کا کہا تھا لیکن حکومت مزید سقم پیدا کر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک جائز اور آئینی و قانونی جمہوری ماحول چاہیے، یہ لوگ نہ عوام کے نمائندے ہیں، نہ جمہوریت کی علامت ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق بھی حکومتی بل کی حمایت سے انکار کرچکے ہیں۔

 

Related Posts