loader

فواد چوہدری نے مبشرلقمان کو شادی کی تقریب میں تھپڑ ماردیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 06 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا۔ شادی کی تقریب میں موجود ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر آب پاشی محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں حکمران جماعت کے رہنماؤں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران مبشر لقمان نمودار ہوگئے اور دونوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہوگئی اور معاملہ اس قدر بڑھا کہ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا جس پر دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ موقع پر موجود تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دونوں میں بیچ بچاو کرایا۔  سمیع ابراہیم کے سنگین الزامات پر فواد چوہدری طیش میں آگئے دوسری جانب فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

 

Related Posts