loader

ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی مزید پاسداری نہ کرنےکا اعلان کردیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 06 Jan, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

ایران نے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت اور مقدار کی حدود کی مزید پاسداری نہیں کی جائے گی تاہم اقوام متحدہ کی نگراں ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نے جوہری معاہدے کے تحت عائد کردہ شقوں پر عملدرآمد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران پر معاشی پابندیوں کو ختم کیا جانا تھا جن پر عمل نہیں کیا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق افزودہ یورینیم کے ذخیرے، تحقیق اور پیداوار پر عائد حدود کی پاسداری نہیں کی جائیگی، تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کی نگراں ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ایک بارمعاہدے کے ثمرات سے فائدہ حاصل کرنے کے بعد اپنی ذمے داری پوری کرنے کو تیار ہیں۔

 

Related Posts