loader

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 10 Jan, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کی رات بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور اتوار تک یہ سلسلہ ملک کے اکثرعلاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ تیز مغربی ہواؤں کے باعث ہفتہ سے سوموار کے دوران مزید بارش اوربرفباری کا امکان ہے، بارشوں سے گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، مالاکنڈ اورہزارہ ڈسٹرکٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں طغیانی کا امکان ہے، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اورحفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 

Related Posts