loader

لاہور ہائیکورٹ نے غداری کیس کے خلاف پرویز مشرف کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 13 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی سزا، خصوصی عدالت کی تشکیل اور حکومت کی جانب سے غداری کیس درج کیے جانے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پرویز مشرف کے وکیل اظہر صدیقی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ آج (13 جنوری کو) سنائے جانے کا امکان ہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت کا آغاز کیا۔سماعت کے آغاز پر وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل(اے اے جی) اشتیاق اے خان پیش ہوئے اور وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ پیش کردیا 

Related Posts