loader

بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹيسٹ سيريز کھيلنے سے انکار۔

  • Created by: editor
  • Published on: 13 Jan, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

بنگلا ديش کرکٹ بورڈ نے ايران امريکا کشيدگی کی بنا پر پاکستان ميں ٹيسٹ سيريز کھيلنے سے انکار کر ديا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ بی سی بی کے سربراہ نظم الحسن نے ڈھاکہ ميں بات کرتے ہوئے کہا حکومت نے ايران امريکا کشيدگی کی وجہ سے مختصر دورے کی اجازت دی ہے۔ صورتحال کے پيش نظر ٹی ٹوئنٹی سيريز ہی بہترين آپشن ہے۔ نظم الحسن کا کہنا تھا کہ دورے سے انکار نہيں صرف ٹيسٹ سيريز ری شيڈول کرنے کی بات کر رہے ہيں اور ہم پاکستان کو اس سے بہتر آفر نہيں دے سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مختصر دورے کی اجازت دی ہے اسلیے ٹی ٹوئنٹی سيريز کے ليے تيار ہيں 

Related Posts