loader

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 14 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں آج ہوگا، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائے گااور وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابیینہ قتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری، پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فی صد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔ 

Related Posts