loader

وزير صحت ڈاکٹر ياسمين راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج کی رپورٹ طلب کرلی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 14 Jan, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

بق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے ایک کیفے کی تصویر سامنے آنے کے بعد ن لیگ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کی ہے۔ منظر عام پر آنیوالی تصویر لندن کے ایک ریسٹورنٹ کی ہے جہاں نواز شریف اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بھائی شہباز شریف، سمدھی اسحاق ڈار سمیت دیگر کے ساتھ موجود ہیں۔ نواز شریف کی صحت میں بہتری اور سوشل میڈیا پر جاری تصویر کے تنازع میں صوبائی وزير صحت یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو سے رابطہ کرکے نواز شریف کی تازہ رپورٹس مانگ لیں جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پہلے ہی مسلم لیگ ن کے قائد کی تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ چکا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے 8 ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جبکہ عدالت کی جانب سے ہی انہیں 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک علاج کی اجازت دی گئی تھی، تاہم انہیں پاکستان سے گئے ہوئے تقریباً 2 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔

 

Related Posts