loader

مقبوضہ کشمیرکے ظلم وستم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب۔

  • Created by: editor
  • Published on: 14 Jan, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے وہاں کی صورتِ حال اور وہاں جاری قابض بھارتی فورسز کے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا ہے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ کشمیر کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگست2019 کے بعد دوسری مرتبہ سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر بات ہو گی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ سال 16 اگست کو ہوا تھا سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے بند کمرے کے اجلاس کے دوران کشمیر کے مسئلے پر بحث کی تھی سلامتی کونسل کے اراکین نے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل باہمی طور پر حل کرنے کی تلقین کی تھی 90 منٹ کے اجلاس کے بعد چین کے مستقل مندوب صحافیوں کو بریفینگ دی تھی چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جانا چاہیے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کونسل کے ارکان کی مشترکہ رائے یہ تھی کہ کشمیر کے معاملے میں کسی بھی فریق کو یکطرفہ اقدامات نہیں لینے چاہیے کشمیر میں حالات نہایت سنگین ہوتے جا رہے ہیں. امریکہ، فرانس اور روس نے اجلاس کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی سطح پر معاملات حل کرنے کی تلقین کی تھی کچھ سفارتی حلقوں میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے شملہ معاہدے پر بھی سب کا زور دیکھا گیا. بھارت کے مستقل مندوب سعید اکبرالدین نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ بھارت کا کشمیر کے معاملے میں آرٹیکل 370 کے بارے میں لیا گیا قدم بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور جو بھی مسائل ہیں وہ شملہ معاہدے کے تحت ہی حل کیے جائیں.بھارتی مندوب کا اصرار تھا کہ اب کشمیر میں حالات بتدریج معمول پر آتے جا رہے ہیں اور ان کے بقول سلامتی کونسل نے بھی اجلاس میں اس سلسلے میں اطمینان کا اظہار کیا ہے. 

Related Posts