loader

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالت سے رابطہ کرنے کا اعلان کردیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Jan, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیاحکامات دینے کا اعتراف کیا ہے جو عدالت میں پیش کیے جانے کے لیے مضبوط ثبوت ہوسکتا ہے۔ترجمان ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی فوج کا یہ ایکشن دہشتگردی کی کارروائی تھی۔ایرانی ترجمان عدلیہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائیگا۔اس سے قبل ترجمان ایرانی عدلیہ نے کہا تھا کہ یوکرین کا طیارہ غیر ارادی طور پر مار گرائے جانے کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ 3جنوری کو عراق میں امریکا کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں سمیت قاسم سلیمانی 6 افراد کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت ہوئی تھی ۔ اس واقع کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ 

Related Posts