loader

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے آگاہی کردی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 11 Feb, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کبھی چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کے ابتدا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایک دن میں 3 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مجموعی تعداد 40 ہزار ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ایک روز میں مزید 97 مریضوں کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں ایسے افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی چین نہیں گئے، یہ بہت بڑے خطرے کے محض ابتدائی آثار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اس صورت حال کو ’ٹِپ آف دا آئس برگ‘ سے تشبیہ دی ہے اور صورت حال کی نگرانی کے لیے اپنے ایک وفد کو چین بھی بھیجا ہے۔واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے سر اُٹھانے والے کورونا وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ہے اور اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر پریشان کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود یہ وائرس چین کی سرحدوں سے نکل کر 2 درجن سے زائد ممالک میں داخل ہوچکا ہے۔

 

Related Posts