loader

امریکی سینٹ میں صدرٹرمپ کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے روکنےکی قرارداد منظور۔

  • Created by: editor
  • Published on: 14 Feb, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد منظور کر لی۔ ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے چالیسویں پر تعزیتی تقریب انعقاد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔ امریکی صدر کو ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں کانگریس کی منظوری لینا پڑے گی۔ امریکی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے، 8 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ سینٹ نے یہ اقدام ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے 40 ویں روز کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایسی کسی بھی قرارداد پر ووٹنگ سے خبردار کیا تھا اور وائٹ ہاؤس نے قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ادھر ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔

 

Related Posts