loader

ترک صدرکا دورہ معاشی، تجارتی اور ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جائےگا: فردوس عاشق

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Feb, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں، مذہب اور ثقافت پر مبنی یہ رشتے دونوں ممالک کے عوام کے دل سے جڑے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے، پاک ترک سٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلی سطحی مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور تائید وحمایت کے باعث پاکستان کے عوام کے دل میں ترک قیادت اور عوام کے لئے خصوصی احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ 

Related Posts