loader

پاکستان کا بھارت کوگلابی نمک کی فراہمی روکنے کا فیصلہ۔

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Feb, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

بھارت کو پاکستانی گلابی نمک کی فراہمی ہر صورت ختم کرنے کا فیصلہ، اب حکومت پاکستان اپنے برانڈ کے ساتھ پاکستانی نمک دنیا میں فروخت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے بھارت کو گلابی نمک کی فراہمی ہر صورت روک دی جائے گی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے پاکستان کا گلابی نمک کسی صورت بھارت کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ بھارت تک گلابی نمک کی رسائی روک کر حکومت پاکستان اپنے برانڈ کے ساتھ پاکستانی نمک دنیا میں فروخت کرے گی۔ بتایا گیا ہے پاکستان کا بھارت کو نمک برآمد کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ پاکستان 80 ممالک کو معدنی نمک برآمد کرتا ہے، معدنی نمک کی ویلیو ایڈیشن کر کے برآمد کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا ملک ہمارا نمک ہمارے نام سے ایکسپورٹ نہیں کرسکے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے بعد بھارت کو گلابی نمک کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پاکستان نے 2018ء میں 52 ملین ڈالر مالیت کا 3 لاکھ ٹن سے زائد نمک برآمد کیا جبکہ پاکستان بھارت کو 7 روپے 4 پیسے فی کلو کے حساب سے نمک برآمد کرتا رہا۔ بھارت سالانہ 12.8 ملین ٹن دنیا کو معدنی نمک برآمد کرتا ہے اور وہ دنیا میں غیر معیاری صنعتی نمک برآمد کرنے والا ملک ہے جو زیادہ تر سوڈا ایش میں استعمال ہوتا ہے، دوسری طرف پاکستان نے دنیا میں 2018ء میں 52 ملین ڈالر مالیت کا تقریباً 3 لاکھ ٹن سے زائد معدنی نمک برآمد کیا اور بھارت کو 72 ہزار 631 ٹن نمک برآمد کیا گیا جس میں صنعتی نمک کی دونوں اقسام شامل ہیں جو سوڈا ایش اور گھریلو نمک میں استعمال کیا جاتا ہے۔پاکستان نے بھارت کی برآمدی قیمت کے مقابلے میں تین گنا زیادہ قیمت پر معدنی نمک برآمد کیا لیکن 5 اگست 2019ء کے بعد اب بھارت کو نمک کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 

Related Posts