loader

ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوںگا: شعیب ملک

  • Created by: editor
  • Published on: 15 Feb, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔پی ایس ایل فائیو کی تیاری کے سلسلے میں پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں سب ٹیمیں اچھی ہیں اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، میرا فوکس کسی ٹیم کے خلاف نہیں ہر ٹیم کے خلاف ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کو پاکستانسے خصوصی لگا ہے اور وہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں جب کہ پاکستانی بھی ڈیرن سیمی سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔ پشاورزلمی کا کپتان بنوں یا نہیں میری توجہ کرکٹ پر ہے، اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہر کھلاڑی کا حق ہے، وہ جانتا ہے کہ اسے کب ریٹائرمنٹ لینی ہے، اگر کوئی کھلاڑی یہ سمجھتا ہے کہ اب وہ مزید نہیں کھیل سکتا تو اسے ازخود جگہ چھوڑ دینی چاہیے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، میرا ہدف پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔
 

Related Posts