loader

ایم سی سی کے ون ڈےمیچ میں چھ وکٹوں سے شکست دےکراحسان عادل مین آف دی میچ قرار۔

  • Created by: editor
  • Published on: 17 Feb, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

یچی سن کالج گراؤنڈ لاہورمیں پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو احسان عادل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ایم سی سی نو وکٹوں پر 204 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر ترتیب دے سکی۔ مہمان ٹیم کے ابتدائی تین کھلاڑی 42 رنزکے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تاہم روز ویٹلے اور ول رہوڈز نے چوتھی وکٹ کیلئے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ روز ویٹلے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 51 رنز پر قابل ذکر رہے جبکہ ول رہوڈز 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کے بعد 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے رولوف فان ڈیر مروی نے سفیان شریف کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے 63 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ سفیان شریف 31، مائیکل برگیس، مائیکل لیسک11،11 ،آرون للی 8 اور کپتان کمار سنگا کارا 3 رنز تک مزاحمت کر سکے۔ فریڈ کلاسین اور عمران قیوم کو کھاتہ کھولنے کی مہلت بھی نہ مل سکی۔ احسان عادل نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، محمد اصغر نے دو اور حسن محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 45 ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر عبور کر لیا۔ پاکستان شاہینز کی آدھی ٹیم 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تو اس موقع پر بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمران رفیق اور حسن محسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 91 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ عمران رفیق پانچ چوکوں کی مدد سے 66 اور حسن محسن دو چھکوں اور تین چوکوں سے مرصع 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمر بن یوسف 25، روحیل نذیر 20، کپتان سعود شکیل 16 اور محمد عرفان خان 13 رنز بنا سکے، ذیشان ملک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اولیور ہینن ڈالبی نے دو جبکہ سفیان شریف اور رولوف فان ڈیر مروی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ایم سی سی آج ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی چیمپئن ناردرن ایریاز کیخلاف ایچی سن کالج گراؤنڈ لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی 

Related Posts