loader

کرونا ویکسین کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

  • Created by: editor
  • Published on: 30 Mar, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کو عالمی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا میں ہزاروں افراد اس سے نجات پانےمیں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں طبی عملے کو ضروری سامان پہنچانا ایک سنگین مسئلہ ہے، چوہتر ممالک کو سامان بھیج چکےہیں، مزید ساٹھ ممالک میں سامان بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کرونا کی ویکسین کی تیاری میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔
 

Related Posts