loader

ڈیموکریٹ امیدوارجوبائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا: ٹرمپ

  • Created by: editor
  • Published on: 11 Jul, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار پر سوشلسٹ ہونے کاالزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن درحقیقت ڈیموکریٹ لیڈر برنی سینڈرز کی کٹھ پتلی ہیں، بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویننزویلا سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر بائیڈن صدر بن گئے تو امریکا میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹ ملک کو سوشلسٹ ہجوم کے حوالے کردیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن ، صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے سبکدوش ہونے والے برنی سینڈرز اور بائیں بازو کے انتہا پسندوں کی کٹھ پتلی ہیں۔امریکی صدر کا دعوی تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو جارج واشنگٹن ، تھامس جیفرسن اور بنجمان فرینکلین جیسے لیڈروں کے مجسمے اور یادگاریں گرانا چاہتے ہیں، حد یہ ہے کہ یہ بائیں بازو کے افراد یسوع مسیح کا مجسمہ گرانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ خود بائیڈن کو بھی پتا نہیں کہ ان کے دور میں امریکا ہوگا کیسا؟ صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جو بائیڈن پولیس کا فنڈ ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ پولیس کو دشمن کہتے ہیں اور عوام کو سوشلسٹ ہجوم کے رحم وکرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔جو بائیڈن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پربات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہولناک صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس لیے ری پبلکنز کو چاہیے کہ وہ مضبوط ہوں۔صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ بہت سے ایسے ڈیموکریٹس ہیں جو ان کے حامی ہیں، صورتحال اس کے برعکس ہے کیونکہ حال ہی میں ری پبلکنز کے ایک گروپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدرٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ 

Related Posts